لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وزیراعلیٰ آفس محمد رفیع اللہ کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کر دی گئیں۔نگران وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے محمد رفیع اللہ کی خدمات پی سی بی کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، محمد رفیع اللہ کو پی سی بی میں سینئر جنرل منیجر میڈیا کے عہدے پر فائز کیا جائیگا۔ڈائریکٹر پی آر او محمد رفیع اللہ 12 سال سے وزیراعلیٰ آفس میں بطور ڈائریکٹر پی آر او کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، وہ 33 سال سے محکمہ تعلقات عامہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔محمد رفیع اللہ نے 6 سابق وزرائے اعلیٰ کیساتھ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے طور پر کام کیا، شعبہ صحافت میں ایک وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں، وہ پاکستان کیساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ڈائریکٹر پی آر او کی بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خدمات مانگی تھیں۔
پی سی بی کا محمد رفیع اللہ کو سینئر جی ایم میڈیا تعینات کرنے کا فیصلہ
Mar 01, 2024