واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس نے اب چھوٹے قصبوں اور مویشیوں کی چراگاہوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ کے سبب ساڑھے 8 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کرخاکستر ہوگیا ہے، فائرفائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ آ گ کے سبب ایک بزرگ خاتون کے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آگ کے سبب گورنرٹیکساس نیگزشتہ روز 60 کانٹیز کو آفت زدہ قرار دے دیا تھا۔بتایا جارہا ہے کہ ریاستی تاریخ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی آگ 2006 کے ایسٹ امریلو کمپلیکس کی آگ تھی جس نے تقریبا 1400 مربع میل اراضی کو جلا دیا تھا اور اس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔