شہر میں وارداتیں، لاکھوں کی نقدی اور سامان لوٹ لیا گیا

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں کی کوٹ لکھپت  میں نیامت کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 40 ہزار روپے طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں اکرام کے گھر سے3لاکھ 66 ہزار کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان، سبزہ زار میں مشتاق سے 2 لاکھ 56ہزار روپے مالیت اور موبائل فون، مزنگ میں انجم سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں جان محمد سے 2 لاکھ موبائل فون، باٹاپور میں اشفاق سے 35 ہزار اور موبائل فون، داتا دربار میں امجد سے 30 ہزار اور موبائل فون،گرین ٹاؤن میں نصیر سے 7ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے لوئر مال کے علاقے میں اویس کے گودام کے تالے توڑ کر 5لاکھ 40ہزار 4 سو روپے مالیت کی نقدی و سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے شمالی چھاؤنی، ماڈل ٹاؤن اور مانگا منڈی سے 4 کاریں جبکہ نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، کیولری گراؤنڈ اور شیرا کوٹ میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...