اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ا نجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کے پی کے کی اسمبلی میں خاتون ممبر اسمبلی کے ساتھ نازیبا سلوک کیا گیا نواز شریف معتبر نام ہے شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں صافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے جس طرح احتجاج کا طریقہ کار اختیار کیا یہ درست نہیں ہے تحریک انصاف کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، ملک کی سلامتی کے لیے لازمی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر کھڑے ہوں، تقسیم در تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدت پسندی کو ہوا دی گی اگر ملک بچانا ہے تو سب نے مل کر اس ملک کو معاشی بحران سے باہر نکالنا ہے، انارکی پھیلانے سے ملک آگے نہیں جائے گا، کے پی کے کے اندر نفرت کی سیاست کو ہوا دی جا رہی ہے، مضبوط و مستحکم پاکستان سب کے لیے لازم ہے، وفاق میں اتحادی حکومت بن گئی ہے ،اگر اگر اپوزیشن نے حکومت کو سپورٹ نہ کیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔