دھاندلی کے ثبوت لے کر سپریم کورٹ جائیں گے، خیبر پی کے میں تمام حلقے کھولنے کیلئے تیار: شعیب شاہین 

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما شعیب شاہین نے اعلان کیا ہے کہ ہم خیبرپی کے  کے تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار  ہیں۔ اڈیالہ  جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ الیکشن کمشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔ ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لیکر جائیں گے۔ ثبوت لے کر جائیں گے کہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی۔ شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ  فافن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمشن کو استعفٰی دے دینا چاہیے۔ موڈیز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے پروگرام کو مشروط طور پر سپورٹ کیا تھا۔ آئی ایم ایف معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک کا ہوگیا ہے۔ اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل ایک لاکھ روپے پر چلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...