اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مس کر رہے ہیں۔عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں نے پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کی۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم عوام سے اپنے قیدیوں کو رہا کروانے کا وعدہ کر کے آئے ہیں،کسی چیز میں کوئی رکاوٹ نہیں بننا چاہتے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کریں گے اور ان کی ترجمانی کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ کسی کا مینڈیٹ چوری کر کے پارلیمان میں نہیں آنا چاہیے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ اس مرتبہ ففتھ جنریشن والی دھاندلی ہوئی ہے،اصل مقصد تو یہ ہے کہ پارلیمان مضبوط ہو۔