انتخابات کی تاریخ  پر الیکشن کمشن اختیارات، ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت 

لاہور(خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کیخلاف درخواست پر معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو 5 مارچ کو طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر پاکستان یا گورنر کے پاس ہے۔ الیکشن کمشن کے سیکشن 57 میں ترمیم کر کے تاریخ کا اختیار الیکشن کمشن کو دے دیا گیا، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں ترمیم آئین پاکستان سے متصادم ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...