پی ایم ڈی سی نے ڈاکٹروں کو ایستھیٹ  میڈیسن کی پریکٹس سے روک دیا 

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے عام ڈاکٹروں کو ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کرنے سے روک دیا۔پی ایم ڈی سی کے اعلامیے کے مطابق ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس اور ایستھیٹک سرجریز صرف ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈر ڈاکٹر کر سکیں گے۔ ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ڈگری ہولڈر ایستھیٹک میڈیسن کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن