حافظ آباد:مقدمہ قتل، ملزمہ باعزت بری

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ قتل کی ملزمہ کو باعزت بری کردیا۔ قریباً چار سال قبل نواحی گائوں مٹم میں منیر احمد راجپوت کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔جس پرتھانہ کسوکی میں اسکی بیوی فرزانہ کوثر کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔اور وہ چار سال سے جیل میں تھی۔ گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نے اس مقدمہ قتل کافیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ فرزانہ کوثر کو باعزت بری کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن