گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں سہولیات کی عدم فراہمی اور کروڑوں روپے مالیتی رہن شدہ رقبہ این او سی کے بغیر ریلیز کرنے پر عدیل نامی شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن حکام نے ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ،سابق ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ سیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا تھا۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ان کو سختی سے انہیں آفس میں پیش کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ان کی سرزنش کر ڈالی۔