انٹر بینک میں امریکی ڈالر کو ایک اور جھٹکا

سیاسی سطح پر پائے جانے والے انتشار کا گراف نیچے آنے کا قومی معیشت پر مثبت اثر مرتب ہو رہا ہے۔منی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔ جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک لین دین میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔11 پیسے کی کمی سے اب انٹربینک لین دین میں امریکی ڈالر کی قیمت 279 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ آئی تھی۔ ڈالر کی قیمت بہت حد تک غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے سے پیدا ہونے والی بے یقینی اسٹاک مارکیٹ اور منی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئی تھی اور دونوں میں شدید گراوٹ واقع ہوتی رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن