وزیر اعلیٰ سندھ کا سیکریٹریٹ کا دورہ، بیشتر سیکریٹری غیر حاضر

سندھ کے وزیر اعلٰی سید مراد علی شاہ نے جمعہ کی شب سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم نے وزیر اعلیٰ کا خیرمقدم کیا۔سندھ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سید مراد علی شاہ صبح ساڑھے نو بجے سندھ سیکریٹریٹ پہنچے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام سیکریٹریز کی وقت پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سیکریٹریز وقت پر دفتر پہنچیں گے تو تمام عملہ وقت پر آئے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے نیو سیکریٹریٹ کی دوسری منزل پر واقع سیکریٹری جی اے کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔ اس وقت سیکریٹری جی اے محمد علی کھوسو اپنے دفتر میں نہیں تھے۔وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر سیکریٹری ورکس نواز سوہو بھی دفتر نہیں پہنچے تھے۔چوتھی منزل پر سیکرٹری خوراک ناصرعباس سومرو بھی تب تک اپنے دفتر میں نہیں آئے تھے۔سید مراد علی شاہ نے ایک ایک دفتر کی چیکنگ کی۔ ان کے دورے کے وقت سیکریٹری آئی اینڈ سی شہاب انصاری اپنے دفتر میں تھے۔وزیر اعلیٰ کے دورے کے وقت چھٹی منزل پر محکمہ صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر منصور رضوی بھی دفتر میں نہیں تھے۔وزیر اعلیٰ ساتویں منزل پر اپنے دفتر بھی پہنچے اور وہاں بیٹھے۔

ای پیپر دی نیشن