الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر 6 نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔