لاہوریوں پر کوڑا ٹیکس لگانے کی سفارشات حکومت کو پیش

صوبائی دارالحکومت میں کوڑا ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق لاہوریوں پر فی گھر سے کوڑا ٹیکس وصولی کی سفارشات پیش کردی گئیں، ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزارت خزانہ پنجاب کو تجویز پیش کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں کوڑا اٹھانے کے لیے فی گھر سے ماہانہ 250 روپے سے 2000 روپے تک ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات میں کمرشل کے لیے 500 سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف عائد کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیکس لاگو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کوڑا ٹیرف عائد کرنے سے 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے،ریونیو سے حکومتی خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا، ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 20 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن