پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کیلئے وزارتوں کےحصول کیلئے سفارشوں کے انبارلگ گئے۔ذرائع کےمطابق پنجاب میں بننے والی کابینہ کی تشکیل میں آزاد ارکان کے مطالبات آڑے آ گئے،ن لیگ نےوزیراعظم کے انتخاب کے بعد کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیاہے،وزارتوں کےحصول کےلئےکابینہ میں سفارشوں کے انبار لگ گئے۔ذرائع کےمطابق ن لیگ میں شامل ہونے والے آزادامیدواروں نے وزارتوں کی ڈیمانڈ کردی، آزاد امیدواروں کی ڈیمانڈ کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہ ہو سکی، وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کیاجائے گا،مشاورتی اجلاس کے پہلے مرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کاامکان ہے۔ذرائع کےمطابق ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں کچھ مزید ناموں کو کابینہ کی لسٹ میں شامل کیاجائےگا، صوبے میں کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں کی جائے گی،پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور ق لیگ کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا، دوسرے مرحلے میں آئی پی پی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔ذرائع کےمطابق ن لیگ نے کابینہ کےلئے کچھ لوگوں کے نام فائنل کرلیے، کابینہ کےلئے حتمی ناموں میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ذکیہ شاہنواز ، ایوب گادھی، بلال یاسین اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
پنجاب میں کابینہ کی تشکیل ، وزارتوں کےحصول کیلئے سفارشوں کے انبار
Mar 01, 2024 | 14:12