ایازصادق سپیکرقومی اسمبلی منتخب،عہدےکاحلف اٹھالیا

ن لیگ کےایازصادق نےسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونےکےبعدعہدےکاحلف اٹھالیا۔راجا پرویز اشرف نے پولنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعداعلان کیاکہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر  اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا، ایاز صادق نے حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے پرجوش طریقے سے گلے لگاکر ایازصادق کو مبارکباد دی۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے اظہار خیال کرنا شروع کیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، جس پر اسپیکر نے کہا کہ جب آپ لوگ بات کر رہے تھے تو سب نے خاموشی سے سنا، آپ لوگوں کو بھی دوسروں کو خاموشی سے سننا چاہیے۔ سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،اتحادی جماعتوں کے سپیکر کے عہدے کے امیدوار سردار ایاز صادق تھے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے عامر ڈوگر امیدوارتھے،،جبکہ ڈپٹی سپیکر کےلیے اتحادی جماعتوں کے امیدوار غلام مصطفیٰ شاہ ہیں اورسنی اتحاد کونسل نے جنید اکبر کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سےجاری رہا۔ موجودہ سپیکر نئے منتخب ہونےوالےسپیکرایازصادق  سے حلف لیں گے نومنتخب  سپیکر پھر اسی طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کروائیں گے ۔واضح رہےکہ سپیکرراجہ پرویزاشرف نےنومنتخب سپیکرایازصادق سےحلف لیا،اورنومنتخب سپیکرایازصادق نےعہدےکاچارج سنبھال لیا۔

ای پیپر دی نیشن