پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ساڑھے چارارب ڈالراضافی قرض ملنے کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ساڑھے چار ارب ڈالر کا اضافی قرض پہلے سے دیئے گئے چاراعشاریہ پانچ بلین ڈالرز کےعلاوہ ہوگا۔ نئے قرض کی فراہمی کی بعد مجموعی طورپریہ رقم نو ارب ڈالر ہوجائے گی۔ دوسری جانب امریکی سینٹ میں وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اور وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوری طورپرامداد کی ضرورت ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر اوباما کی ہدایت پرپاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ سے ایک ارب ڈالرزکی ادائیگی بھی رواں ماہ متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی جانب سے ایڈیشنل سپورٹ کے طورپرمانگے گئے چارسو ستانوے ملین ڈالر کی بھی منظوری کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک پاکستان کے اکاؤنٹ میں امریکا کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر منتقل کردیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن