اسلام آباد (وقائع نگا ر خصوصی) مسلم لیگ (ق) کے سرابرہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں سنگین حالات کے باوجود بھی حکومتی خاموشی تشویشناک ہے۔ بندھے ہاتھ کھل گئے ہیں۔ آئندہ ڈیل اور ڈھیل کو پس پشت ڈالتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس اسلام آباد میں لیبر ڈے کے حوالے سے مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ورکرز کے حقوق کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ق لیگ اپنی پیش کردہ آئینی ترامیم میں لیبر کے حوالے سے ترامیم کا بل شامل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات سنجیدہ نوعیت اختیار کرچکے ہیں جو ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں مگر اس پر حکومتی خاموشی قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود قومی کانفرنس نہ بلانے پر اپنے تیس سالہ سیاسی کیریئر میں پہلی بار انتہائی مایوس ہوا ہوں۔