پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم سڑک کنارے کھڑے ایک خالی رکشہ میں نصب کیا گیا تھا ۔ جب پولیس کی گاڑی قریب سے گزری تو بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایس پی ، چاراہلکار اوردو راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی ۔ امدادی ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس اورسکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔