بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے چڑیا گھرمیں سفید شیرنی اور اس کےتین بچے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئےہیں۔

ریاست آندھرپردیش کے شہروشاکا پٹنم میں اندرا گاندھی چڑیا گھرمیں نایاب نسل کے شیرکے بچوں کوحال ہی میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کے مطابق سفید شیر عوام  کا پسندیدہ جانورہے، چارسفید شیروں کی اکٹھے  ایک جگہ پر موجودگی ،شائقین کی توجہ کا باعث بنی ہوئی ہے اور لوگ جوق در جوق انہیں دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔ چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق شیرکے بچوں کوعمر بڑھنے کے ساتھ علیحدہ کرنا پڑے گا ،ان سب کو اکٹھا دیکھنے کی خواہش لیے عوام کی کثیر تعداد چڑیا گھرکارخ کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن