پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی سفارتکار مادھوری گپتا کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

مادھوری گپتا کو نئی دہلی کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے اور میڈیا کو کوریج سے روکنے کی بھی کوشش کی گئی۔ آج کی سماعت کے دوران پولیس نے مادھوری گپتا سے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے دو دن کا ریمانڈ مانگا، مگر عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہوئے مادھوری گپتا کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار کے وکیل جوگندھر دھیہ کا کہنا تھا کہ کیس کی آئندہ پیشی پندرہ مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارتی قانون کے مطابق دشمن ملک کیلئے جاسوسی کرنے پرمجرم کو تین سے چودہ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، بھارتی سفارتکار اسلام آباد میں تعینات تھیں اور انہیں گزشتہ دنوں بھارت پہنچنے پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن