وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس میں حکومت کی لیبر پالیسی سمیت دیگراہم امور زیربحث لائے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ لیبرپالیسی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا ۔ امکان ہے کہ کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم ملک بھر میں عارضی بنیادوں پرکام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی اعلان کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اپنے دورہ نیپال اوربھوٹان اور وہاں بھارتی ہم منصب سمیت مختلف سربراہان مملکت سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن