ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ لیبرپالیسی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا ۔ امکان ہے کہ کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم ملک بھر میں عارضی بنیادوں پرکام کرنے والے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا بھی اعلان کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اپنے دورہ نیپال اوربھوٹان اور وہاں بھارتی ہم منصب سمیت مختلف سربراہان مملکت سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔