مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آج پاکستان بھرمیں مختلف مزدور تنظمیوں کی جانب سے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔

انٹرنیشنل لیبرڈے کےموقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس، سیمینارزاور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں ایک سو چوبیس سال قبل شکاگو میں محنت کشوں کے مطالبات کے حق میں جان کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے لاہورمیں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر کی مزدور تنظیموں کی جانب سے پریس کلب سے جی پی او چوک تک ریلی نکالی گئی، اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، گجرات،  فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور،رحیم یار خان اوردیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ کراچی میں بھی مختلف ٹریڈ یونینز کی جانب سے ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مزدور تنظمیوں کی جانب سے مزدورں کے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن