بجلی کی پيداوار ميں اضافے کے باعث شارٹ فال تین ہزارتین سوپچپن ميگاواٹ ہوگيا ، شارٹ فال ميں کمی کے باوجود بارہ تا پندرہ گھنٹے لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

پیپکو ذرائع کے مطابق ملک بھر ميں بجلی کی طلب چودہ ہزاردوسو اٹھارہ ميگا واٹ جبکہ بجلی کی کل پيداوار دس ہزار آٹھ سوتریسٹھ ميگاواٹ ہے۔ آئی پی پيز کی پيداوارميں گزشتہ روز کے مقابلے ميں چھ ميگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت جو بجلی حاصل کی جارہی ہے اس میں ہائیڈل ذرائع سے تین ہزارتین ميگاواٹ، تھرمل دو ہزارسات سودس ميگاواٹ اور آئی پی پيزکی کل پیداوار پانچ ہزار چالیس ميگاواٹ ہے  ۔ بھيکی رينٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی پيداوار شروع ہوگئی ہے۔ بھيکی رينٹل پاور پلانٹ سے ایک سو دس ميگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ کراچی ميں  کے ای ايس سی کو چھ سونوے ميگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت  پاورسيکٹر کو بائیس ہزارميٹرک ٹن فرنس آئل فراہم کيا جارہا ہے جبکہ پاورسيکٹر میں فرنس آئل کی طلب پنتیس ہزارميٹرک ٹن روزانہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن