انڈس ريور سسٹم اتھارٹی کے مطابق تربيلا ڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ آٹھ ہزار ايکڑ فٹ رہ گيا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سو اٹہتراعشاريہ چھ فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد بیالیس ہزارکيوسک جبکہ اخراج پینتالیس ہزار کيوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو آٹھ اعشاريہ ایک فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد چھیالیس ہزارسات سو انچاس کیوسک جبکہ اخراج اڑتالیس ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد اٹھاون ہزار سات سو پینتیس کیوسک جبکہ اخراج ستاون ہزارتین سواکیاون کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد پچپن ہزاراٹھاون کیوسک جبکہ اخراج تینتالیس ہزارایک سودس کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد ستترہزارایک سوبیاسی کیوسک جبکہ اخراج چوہترہزارایک سو بیاسی کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اٹھائیس ہزارچھ سوسڑسٹھ کیوسک جبکہ اخراج دس ہزارایک سوچھیاسٹھ کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔