سپین کے ڈینی پیڈروسا نے موٹو جی پی چیمپئن شپ کی سپینش گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کر لی

May 01, 2010 | 23:41

سفیر یاؤ جنگ
سپین کے جیریز سرکٹ پر ہونے والی ریس میں ڈینی پیڈروسا نے ایک منٹ اور انتالیس اعشاریہ دو صفر سیکنڈز کے وقت کےساتھ کوالیفائنگ مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔ سپین ہی جارج لورینزو ایک منٹ اور انتالیس اعشاریہ چار آٹھ سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پریکٹس مرحلے میں سرفہرست رہنے والے آسٹریلیا کے کیسی سٹونر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روسی چوتھی پوزیشن حاصل کر سکے۔ سپینش موٹو جی پی کی فائنل ریس اتوار کے روز ہو گی
مزیدخبریں