پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ قاف کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے کو حمتی شکل دینے کےلیے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اورچوہدری برادران کے درمیان اہم ملاقات آج ہوری ہے۔

May 01, 2011 | 03:40

سفیر یاؤ جنگ
پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ قاف کے درمیان شراکت اقتدار کے لیے فارمولا طے پاگیا ہے۔ آج دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد کو حتمی شکل دینے کے لیے صدر آصف زرداری، وزیر اعظم گیلانی،چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان اہم ملاقات اسلام آباد میں ہوگی۔ گزشتہ روز سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی تین رکنی کمیٹی اور فیصل صالح حیات کی سربراہی میں قاف لیگ کی تین رکنی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ کمیٹیوں نے پیپلز پارٹی اور قاف لیگ کی قیادت کی اہم ملاقات کے لیے ڈرافٹ بھی تیارکیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ڈپٹی وزیراعظم ، چار وفاقی وزراءاور آٹھ وزرائے مملکت شامل کیے جائیں گےجبکہ تین وزارتیں مسلم لیگ ہم خیال کے لیے بھی رکھی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیروں کے لیے راجہ بشارت، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور سید قاسم شاہ کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وفاقی کابینہ کے نئے وزراءکی تقریب حلف برداری وزیراعظم کے دورہ فرانس سے پہلے یا بعد میں ہونے کا بھی تعین کیا جائے گا۔
مزیدخبریں