ایران سےبڑھتی ہوئی کشیدگی کےباعث امریکہ نےمتحدہ عرب امارات میں جدید ترین ایف ٹوئنٹی ٹوطیارے تعینات کردیئے۔

امریکی حکام کیجانب سے ایف ٹوئنٹی ٹو طیاروں کی تعیناتی یواے ای کی ال دحفرہ ائربیس پرکئی گئی تاہم حکام نےطیاروں کی تعداد بتانےسےگریزکیا ہے۔ایف ٹوئنٹی ٹو لڑاکا طیاروں کا شمارامریکی فضائیہ کےسب سےاہم ترین طیاروں میں ہوتا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کےترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ لڑاکا طیاروں کی تعیناتی معمول کا حصہ ہے۔واضح رہےکہ امریکہ ایران کےایٹمی پروگرام کواسرائیل سمیت دوسرے امریکہ دوست ممالک کیلئے خطرہ قراردیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن