ملک کے شمال مشرقی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔

May 01, 2012 | 11:55

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران زیادہ تر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنےکی پیش گوئی کی ہے جبکہ اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواکے کاشت کے علاقوں میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سےزیادہ بارش مظفر آباد میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ کراچی میں اکتالیس، ملتان چھتیس، لاہوراورفیصل آباد تینتیس، گلگت اکیس، مظفرآباد تئیس، اسلام آباد انتیس، پشاور تیس، کوئٹہ چوبیس اور مری میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں