پولیس کولیاری کے علاقے افشانی گلی، سنگولین اور چاکیواڑہ سمیت متعدد علاقوں میں کنٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، آپریشن کے پانچویں روزبھی لیاری کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دس سے زائد راکٹ اوردستی بموں سے حملے کیے گئے جبکہ گھاس منڈی اورچیل چوک سمیت متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کا سلسہ جاری ہے.
پولیس کےمطابق اب تک آٹھ سے دس جرائم پیشہ افراد پولیس کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
سی آئی ڈی پولیس نےدعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم طارق پاشا عرف سیاپا کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ پولیس اور سی آئی ڈی نے لیاری کے پچھتر فیصد علاقے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے،پولیس پانچ روز گزرجانے کے باوجود چیل چوک سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی ہے۔