آسڑیلیا میں سکائی سیزن کے اختتام پررنگا رنگ میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ موسیقی کی یہ تقریب دو ہزار تین سو بیس میٹر بلند پہاڑی پر منعقد کی گئی جہاں ماریہ کیرے کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس بلندی پر پرفارم کرنا انکے لئے بہت خوشگوار تجربہ تھا اور بلندی کے باوجود انکی آواز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ماریہ کیرے کا کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی پہلی اور اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی ہے۔