خزینہ اقبالؒ اور اقبالؒ کے گوہر شہوار

صابر بخاری
ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی ہمہ گیر شخصیت اور فنی عظمت کے اعتراف میں لاتعداد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ اقبال کا آفاقی پیغام ہر دور کے مسلمانوں کے لئے باعث تقلید ہے۔ اقبال ہر دور کے شاعر اور فلسفی ہیں۔ ماہر اقبالیات، ممتاز شاعر و ادیب پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی دو نئی کتب ”خزینہ اقبال“ اور ”اقبال کے گوہر شہوار“ منظر عام پر آ گئی ہیں۔ یہ کتب مکتبہ تعمیر انسانیت غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور نے شائع کی ہیں۔ ”خزینہ اقبال“ 288 صفحات پر مشتمل ہے جس کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے اس کتاب میں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کا ڈاکٹر علامہ اقبال کی تمام نثری و شعری کتب پر سیر حاصل تبصرہ شامل ہے۔ اردو شاعری، فارسی شاعری، نثر اقبال، ملفوظات اقبال، مکاتیب اقبال، نصابی کتب اور حیات اقبال کا سفر عنوانات پر مشتمل یہ اہم کتاب قاری کو اقبال کے تخلیقی اور ادبی سرمایہ سے فیض یاب کر سکتی ہے۔ اس کتاب پر پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول اور ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی آراءبھی شامل ہیں۔ کتاب ”اقبال کے گوہر شہوار“ منفرد نوعیت کی ہے۔ 448 صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فکر اقبال کے مختلف گوشوں پر اقبال شناسوں کی لکھی گئی۔ 100 کتب پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے تجزیاتی تبصرے کتاب کی زینت ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے محب اقبال اقبالیات کی 100 کتب سے فیض یاب ہو سکتا ہے۔ جسٹس جاوید اقبال، ڈاکٹر خورشید رضوی اور محمد سہیل عمر کی آراءبھی کتاب کا حصہ ہیں۔ یہ دونوں کتب اقبالیاتی ادب میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔
(042-37310530, 37237500)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...