عوام نے مینیڈیٹ دیا تو تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر ملک کے مسائل حل کرینگے: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی سیاسی جماعتوں سے ہمدردی ہے مگر دہشت گردی اور دیگر خرابیوں کرپشن و بیروزگاری کا مداوا اور علاج بھی انتخابات کا بروقت انعقاد ہی ہے جسے ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہا الیکشن کے انعقاد میں آخری وقت تک رکاوٹیں آ سکتی ہیں مگر اطمینان کی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نگران حکومت اور آرمی سمیت تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں انتخابات کے بروقت انعقاد پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینیڈیٹ دیا تو پاکستان کے پہاڑ جیسے مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...