سانگلہ ہل : مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں جھگڑا، کرسیاں، ڈنڈے چل گئے، متعدد زخمی

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) میاں نواز شریف کی سانگلہ ہل آمد سے پہلے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں چوہدری طارق محمود باجوہ سابق ایم پی اے اور عرفان الحسن بھٹی کے حمایتی کارکنوں میں نعروں پر جھگڑا ہو گیا جس کے دوران کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں اور ڈنڈے چلائے جس سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے، جن میں امیدوار عرفان الحسن بھٹی کا بھائی احتشام الحسن بھٹی اور انکا کزن زین العابدین بھی شامل ہے۔ کارکنوں کی لڑائی کے دوران امیدوار عرفان الحسن بھٹی کی جیب سے 37 ہزار روپے نکل گئے، اسی دوران میاں نواز شریف کا ہیلی کاپٹر فضا میں نظر آیا تو کارکنوں نے خود ہی لڑائی ختم کر دی۔ جلسہ گاہ میں تعینات پولیس نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن