پاکستان، افغانستان سرحدی حکام میں تلخ کلامی، طورخم بارڈر بند، نیٹو سپلائی معطل

May 01, 2013

 خیبر ایجنسی(آئی این پی ) پاک افغا ن بارڈر طورخم میں افعان فورسز اور خاصہ دار فورسز کے درمیان تلخ کلامی،بارڈر کو ہر قسم کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ،خاصہ دارفورسز کے ایک اہلکا ر کو تھپڑمارنے پر بارڈر سیل کر دیا گیا ، بارڈر صبح 11بجے سے شام تک بند رہی ،بارڈر سیل ہونے سے نیٹو کو سپلائی بھی معطل ہو گئی ،دونوں طرف سے ہزاروںلوگ جمع ہو گئے، خواتین بچوں سمیت مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے ایک آفیسرنے بتایا کہ بغیر سفری دستاویزات کسی کو پاکستان اند ر داخل نہیں ہونے دینگے صرف مریضوں اور مقامی لوگو ں کو اجازات دی گئی ہے بارڈر سیل ہو نے کی وجہ سے دونوںطرف سے ہزاروں لو گ جمع ہو گئے جن میں مریض ،خواتین ،بچے اور بوڑھے شامل ہیں ،بارڈر سیل ہونے کی وجہ افغانستان لے جانے والے کئی لاشیں بھی بارڈر پر رکوادی گئی۔ افعانستان میں بر سر پیکار نیٹو فورسزکو سپلائی بھی بند ہو گئی بارڈر کے دونوں طرف پیدل لوگوں اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔واضح رہے کہ کئی ماہ پہلے اسطرح بارڈر بند ہو نے کی وجہ افغانستان طرف کئی مریض راستے ہی میں دم توڑ گئیں تھے ۔

مزیدخبریں