مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جائیگا ، محنت کش ملکی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں صدر، مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے: گورنر

اسلام آباد+لاہور (اے پی پی + خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت بھر میں آج یوم مئی منایا جا رہا ہے، لیکن عام مزدور کے مسائل جوں کے توں ہیں، لیبر ڈے بین الاقوامی طور پر منایا جاتا ہے اسے یوم مئی بھی کہا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ دریں اثنا صدر زرداری نے محنت کش طبقے پر مادروطن کی ترقی، خوشحالی اور سماجی و اقتصادی پیش رفت کیلئے جانفشانی سے کوشاں رہنے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مطمئن اور آسودہ افرادی قوت قومی ترقی اور پیداواری عمل میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے،حالیہ برسوں کے دوران محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کئی عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جب تک کمزور طبقے کو بااختیار اور بحال نہیں کیا جاتا ترقی کے تمام دعوے بے معنی رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع اپنے پیغام میں کہی۔ دریں اثناء گورنر سید احمد محمود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔ حکومت محنت کش طبقے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات کار افہام و تفہیم کی بنیاد پر استوار ہوں تاکہ سب مل جل کر قوم کی ترقی کے عمل میں حصہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...