پیپلز پارٹی نے لاہور میں بہتر نتائج کیلئے 2008ءکے امیدواروں کی اکثریت بدل دی

May 01, 2013

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی نے 2013ءکے انتخابات میں لاہور سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے 2008ءکے امیدواروں کی اکثریت کو تبدیل کر دیا۔ قومی اسمبلی کے 13 میں سے 8 امیدوار بدل دیئے گئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے 25 امیدواروں میں سے 22 کو ٹکٹ نہیں ملا۔ دو امیدواروں کی نشستیں برقرار رہی ہیں۔ ایک امیدوار کا حلقہ بدل دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 118 میں سید آصف ہاشمی کی جگہ ان کے صاحبزادے فراز ہاشمی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ این اے 119 میں زکریا بٹ کی جگہ سہیل ملک، این اے 120 میں جہانگیر بدر کی جگہ حافظ کاردار، این اے 122 میں عمر مصباح الرحمن کی جگہ بیرسٹر عامر حسن شریف، این اے 124 میں ایاز عمران کی جگہ بشریٰ اعتزاز، این اے 126 میں حسنات شاہ کی جگہ زاہد بخاری، این اے 127 میں ڈاکٹر امجد کی جگہ خرم لطیف کھوسہ اور این اے 128 میں کرامت کھوکھر کی جگہ میاں اسلم آرائیں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ 5 امیدواروں اورنگزیب برکی، عزیز الرحمن چن، نوید چودھری، طارق شبیر میو اور ثمینہ خالد گھرکی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 25 نشستوں میں سے پی پی 141 پر شاہد عباسی اور پی پی 150 پر آصف ناگرہ کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پی پی 144 پر 2008ءمیں ایکشن لڑنے والے زاہد ذوالفقار کو اس دفعہ پی پی 146 پر ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ پی پی 137 پر سمیع اللہ خان کی جگہ (ق) لیگ کے یوسف احد، پی پی 138 پر سرفراز ہاشمی، پی پی 139 پر چودھری اصغر کی جگہ سابق ناظم میاں ماجد حسین، پی پی 140 پر ڈاکٹر فخر الدین کی جگہ افشاں بیگم، پی پی 142 پر ضمیر کھوکھر کی جگہ سابق ناظم عارف نسیم کاشمیری، پی پی 143 پر بلال اصغر کی جگہ سابق ناظم حاجی محمد احمد، پی پی 144 پر زاہد ذوالفقار کی جگہ سابق ناظم زاہد علی شاہ، پی پی 145 پر شاہد امتیاز کی جگہ حاجی امداد، پی پی 146 پر حاجی اعجاز کی جگہ زاہد ذوالفقار، پی پی 147 پر اعجاز بٹ کی جگہ افتخار شاہد، پی پی 148 پر طاہر خلیق کی جگہ افتخار شاہد، پی پی 149 پر پیر ناظم حسین شاہ کی جگہ نادر خان، پی پی 151 پر حر بخاری کی جگہ فہیم ٹھاکر، پی پی 152 پر علیبدر کی جگہ طارق عزیز، پی پی 154 پر اسلم گڑا کی جگہ فیصل میر، پی پی 155 پر قاسم ضیاءکی جگہ اشرف بھٹی، پی پی 156 پر آصف جہانگیر کی جگہ افتخار نیازی، پی پی 157 پر فیصل کی جگہ بابر سہیل بٹ، پی پی 158 پر غلام حبیب اعوان کیجگہ نوید عاشق ڈیال، پی پی 159 پر فاروق یوسف گھرکی کی جگہ ملک محمد آصف، پی پی 160 پر امجد جٹ کی جگہ طارق محمود سندھو اور پی پی 161 پر کرنل طارق کی جگہ شوکت ڈوگر کو لایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں