جھڈو (آئی این پی) حیدرآباد کے مضافاتی گوٹھ جھڈو سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون ویرو کولہی نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن جیت گئی تو کسانوں کو ان کا حق دلواﺅں گی جو انہیں آج تک نہ مل سکا ۔چند بااثر سیاسی امیدواروں کی جانب سے پیسے کا لالچ دیکر الیکشن نہ لڑنے کا کہا جا رہا ہے۔