لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حیدر آباد اور کراچی میں کارکنوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق اور بموں کے زور پر عوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے۔ غیر ریاستی کردار اعتدال پسند جماعتوں کو غارت گری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عوام کو جمہوری حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں ریاست ان کے سامنے قطعی بے بس نظر آتی ہے۔ پاکستان سے محبت کرنے والے قلم کار، سیاستدان اور علمائے کرام خاموش نہ رہیں۔
بندوق اور بموں کے زور پر عوام کے مینڈیٹ کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے: الطاف
May 01, 2013