ینگون (اے ایف پی) میانمار میں انتہا پسند بدھوں نے پھر مسلمانوں کی املاک پر حملے کئے ہیں۔ پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی،10 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا درالحکومت ینگون سے 60کلو میٹر دور ”اوکان“ قصبے میں مسلمان خاتون کے اچانک ایک بدھ بھکشو سے ٹکرانے کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور بدھوں نے ایک مسجد پر پتھراﺅ کیا اور کئی دکانیں جلا دیں جو مسلمانوں کی ملکیت تھیں۔ ایک مسجد پہ حملے کی اطلاع ہے پولیس کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔
میانمار میں پھر مسلم کش فسادات‘ انتہا پسند بدھوں کے مسجد اور دکانوں پر حملے
May 01, 2013