بھارتی مظالم کیخلاف سکھوں کا برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی کیمپ

May 01, 2013

لندن (خصوصی رپورٹ خالد ایچ لودھی) بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم اور حکومتی اداروں کی جانب سے انسانیت سوز کارروائیوں کی طرف عالمی اداروں کی توجہ دلانے کے لئے لندن میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاو¿ئینگ سٹریٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے بھارتی سکھوں کی مختلف تنظیموں نے احتجاجی کیمپ قائم کر لیا۔ سکھ رہنماو¿ں کی بھاری اکثریت ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔ تنظیم ”کیسری لہر“ "Kesri Lehar" نے اپنی رہنما پرفیسر بھلر " Pro. Bhullar" کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے کی مذمت ہے۔ سکھ رہنماو¿ں کے مطابق پروفیسر بھُلر کے خاندان کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے ٹارچر سیلز میں فیررکھ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور بھارت میں خالصتان تحریک کو ایک بار پھر دبانے کی کوشش ہو رہی ہے جبکہ اب بھارت کی مختلف ریاستوں میں بھی علیحدگی کی تحریکیں شروع ہو چکی ہیں۔ سکھوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے برطانوی ، کینیڈین، فرانس اور جرمنی کے ارکان پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔

مزیدخبریں