پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف درخواست سماعت کےلئے منظور، الیکشن کمشن کو نوٹس جاری

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف دائر رٹ درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی جس کی سماعت ہائیکورٹ کا فل بنچ کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ قصور کے حلقے این اے 139 سے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کو ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹربیونل نے محض الزامات کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ ان کو کسی عدالت نے سزا دی نہ ان کے خلاف کوئی جرم ثابت ہوا۔ محض الزامات کی بنیاد پر کسی شہری کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ ہائیکورٹ آفس نے رٹ درخواست پر اعتراض کیا تھا کہ اس کو مناسب فورم یعنی الیکشن کمشن میں لے جایا جائے۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے رٹ درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کرتے ہوئے اعتراض خارج کر دیا اور رٹ سماعت کے لئے منظور کر لی ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...