پاکستان، اورکشمیرکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےریکٹرسکیل پرشدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی .

May 01, 2013 | 18:57

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، منڈی بہاوالدین، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک کے شمال مشرقی اوربالائی علاقوں کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے نے عمارتوں کوجھنجھوڑکررکھ دیازلزلےکا دورانیہ پندرہ سے بیس سیکنڈ تھا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابقزلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی اور اس کا مرکز اسلام آباد سے دو سو سڑسٹھ کلو میٹر دور زمین میں دس کلو میٹر گہرائی میں تھا ۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتراورگھروں سے باہرنکل آئے اس کے علاوہ ملک کے بالائی علاقوں گلگلت بلستان، استور، ایبٹ آباد، مری، ہری پور،کشمیراورگلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے محسوس کیے گئے ہیں دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئےزلزلے کے بعد لوگ اپنے پیاروں اورعزیزواقارب سے رابطے کرتے رہے تاہم خوش قسمتی سے کہیں بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں.

مزیدخبریں