ورلڈ چیمپئن محمدآصف کے بعدایشیئن اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوسٹ کا سفر ختم ہوگیا.

کراچی کے مقامی ہوٹل میں جاری چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنلز بیسٹ آف نائن کے فریم پر مشتمل تھا، کوارٹر فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کا مقابلہ پاکستان کے محمد سجاد سے تھا، ایرانی کیوسٹ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ دو سے فتح سمیٹی، دوسرے کوارٹرفائنل میں پاکستان کےابو صائم کو چین کے زہاؤ زنٹونگ نے پانچ تین سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ اس کامیابی کے بعد عامر سرکوش اور زہاؤ زنٹونگ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی کیوسٹ اب ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ چیمپئن شپ کے دونوں سیمی فائنل کل کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی نژاد افغانی کیوسٹ صالح محمد کا مقابلہ چائنہ کے زپاؤزیٹونگ سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایران کے عامر سرکوش شام کے عمرعلی کے مد مقابل ہونگے.

ای پیپر دی نیشن