شہباز شریف لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر شدید ٹریفک جام میں پھنس گئے,شہباز شریف نے پروٹوکول چھوڑا اور رکشے میں بیٹھ کرجیسے تیسے گھر پہنچ گئے.

May 01, 2013 | 23:16

 لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر اس وقت دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے جب سابق وزیراعلی میاں شہباز شریف چونگی امرسدھو کے علاقے میں چلڈرن ہسپتال کے قریب پہنچے ہی تھے کہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی انکے پیچھے پہنچ گئی،این۔اے ایک سو ستائیس سے کارکنوں کی بڑی تعداد کے آمد کے باعث فیروز پور روڈ پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور عام شہریوں کے ساتھ میاں شہباز شریف کا قافلہ بھی پھنس گیا نون لیگ کے رہنما نے رش سے نکلنے کیلئے میٹرو بس پر سوار ہونے کی کوشش کی لیکن ہجوم کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا بڑھتے ہجوم کو دیکھ کر انہوں نے سی این جی رکشہ میں سواری کو ہی عافیت جانا اور ماڈل ٹائون کی طرف روانہ ہوگئے کارکن اور میڈیا کے نمائندے بھی ان کے پیچھے پیچھے ہو لئے جبکہ شہباز شریف انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلاتے رہے

مزیدخبریں