کراچی (سٹاف رپورٹر+آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گزشتہ روز گورنر ہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی ۔دونوں صوبائی گورنروں نے دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر دونوں نے ملک کو درپیش معاشی،اقتصادی اور توانائی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہا ر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومتوں کی توجہ امن وامان اور انفراسٹرکچرپر ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو پر کشش ماحول اور مواقع فراہم ہو سکے اور وہ بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کرسکیں ۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے اور موجودہ حکومت قوم کو دہشت گردی سے ضرور نجات دلائی گی۔ انہوںنے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداورں کی ہر سطح پر سر پرستی کی جائے۔مزید براں تقریب میں لاعلاج بچوں نے بھی اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو صحت تعلیم اور معیشت سے متعلق بے تحاشما ر مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نکلنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقوں کا تعاون درکار ہے ۔
گورنر پنجاب کی گورنر سندھ سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بیرونی سرمایہ کار مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں:گورنر سندھ،سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے: چودھری محمد سرور
May 01, 2014