سپریم کورٹ: 8 افراد کے فرقہ وارانہ قتل کیس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او بھکر طلب

May 01, 2014

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے بھکر میں فرقہ وارانہ تشددکے دوران 8 افراد کے قتل کے حوالے سے کیس میں فریقین کی جانب سے معاملہ معززین علاقہ کے ذریعے حل کرنے کی تجویز پر کیس میں وضاحت کے لئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھکرکو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بھکر میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران قتل کے مرتکب ملزمان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر فریقین کے وکلاء نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ دونوں جانب سے علاقہ کے معززین اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہمیں مہلت دی جائے تاکہ اس معاملے کو حل کیاجا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے جو معززین ا س معاملے کے حل کیلئے کوشاں ہیں اگر عدالت چاہے تو وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہو جائیں گے عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق مرزا نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے معززین علاقہ پر مشتمل امن کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جو اس معاملے کو حل کرنے کے ساتھ علاقہ میں امن کے قیام کیلئے بھی کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں