لاپتہ افراد کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر پشاور ہائی کورٹ کی برہمی

May 01, 2014

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 15یوم کی مہلت دیتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ملک منظور پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے دس لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی عدالت عالیہ میں پیش ہوئے جنہوں نے متعلقہ افراد کی بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کفایت اللہ کو ریمارکس دئیے کہ زیادہ صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ سماعت کے موقع پر وزارت دفاع سے ڈائریکٹر لیگل محمد عرفان نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ اس بارے میں مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں، ان سے ان لوگوں کے حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں