راوی روڈ: غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو آشنا سمیت چھریاں مارکر قتل کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) راوی روڈ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر خاوند نے 11بچوں کی ماں اور اس کے مبینہ آشنا کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہدرہ کے رہائشی ممتاز کی اسی علاقہ میں لیاقت کے ساتھ دوستی تھی اور لیاقت اکثر اس کے گھر آیا جایا کرتا تھا۔ رضیہ ممتاز کی بیوی تھی اور ان کے 11بچے تھے جبکہ ممتاز کا دوست لیاقت بھی شادی شدہ تھا اور اس کے 3بچے تھے کچھ ہفتے قبل ممتاز کی بیوی رضیہ اور اس کا دوست لیاقت گھر سے بھاگ گئے ملزم نے دونوں کو بہت تلاش کیا لیکن کہیں نہیں ملے گذشتہ روز ملزم ممتاز کو معلوم ہوا کہ لیاقت اور رضیہ راوی روڈ کے علاقہ میں موجود ہیں جس پر ملزم ممتاز  فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور ملزم اور مقتول میں تکرار شروع ہو گئی جس پر ممتاز نے چھریوں کے وار کرکے رضیہ اور لیاقت کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی اور دوست لیاقت کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، ملزم کیخلاف مقتول لیاقت کے بھائی عباس کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...